بھٹکل:2/ جنوری (ایس اؤنیوز) جانوروں کے چمڑے لے جانے والی سواری سمیت ڈرائیور کومنگل کی شام پولس نے اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ کئی کنی کے تیرن مکی کے قریب پیش آیاہے۔
موصولہ اطلاعات کےمطابق ملزم ڈرائیور کی شناخت دھارواڑ کے محمد الیاس ابن محمد یاسین (34)بتائی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ سواری کے ذریعے قریب 2ٹن چمڑے سپلائی کئے جارہے تھے۔ سواری کا ٹائر پنکچر کئے جانےکی وجہ سے تیرن مکی قومی شاہراہ کے کنارے کھڑی ہوئی سواری کے قریب لوگ جمع ہوئے اور سواری میں چمڑے ہونےکی تصدیق کے بعد پولس کو اطلاع دی ہے۔ معاملے میں ایک ملزم مفرور بتایا گیا ہے جس کی گرفتاری کےلئے پولس نے جال بچھایاہواہے۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس داخل کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔